ڈھاکا میں دستی بم سے حملہ،21 سالہ نوجوان جاں بحق

Published On 25 December,2025 01:35 am

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) ڈھاکہ میں دستی بم سے حملے میں 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

دستی بم موگ بازار فلائی اوور سے پھینکا گیا جو سڑک پر چلتے ہوئے صیام پر آگرا، نوجوان موقع پر جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت کیلئے تحقیقات شروع کر دی۔

جاں بحق صیام کار ڈیکوریشن شاپ کا ملازم تھا، واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔