امریکا کو وینزویلا چلانے یا اس کے وسائل پر قبضے کا حق نہیں، برنی سینڈرز

Published On 04 January,2026 03:28 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکا کو وینزویلا کو چلانے یا اس کے وسائل پر قبضے کا حق نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کے خلاف کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر جنگ چھیڑنے کا اختیار حاصل نہیں۔

برنی سینڈرز کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ وینزویلا پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکی صدر کا اقدام دنیا کو مزید غیر محفوظ بنا دے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو صدارتی محل سے اٹھا کر امریکا ساتھ لے گئی۔