وینزویلا پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ظہران ممدانی

Published On 04 January,2026 01:18 am

نیویارک: (دنیا نیوز) میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ وینزویلا پر امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے ایک بیان میں میئر نیویارک ظہران ممدانی نے وینزویلا میں امریکی کارروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک خودمختار ملک پر حملہ کرنا جنگ ہے۔

ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو نیویارک کی جیل میں رکھنے کا منصوبہ ہے، امریکی کارروائی سے نیویارک میں رہنے والے وینزویلا کے شہریوں پر اثر پڑے گا۔

خیال رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے، وینزویلا نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے۔