مادورو غیر قانونی صدر تھے، ان کے جانے پر کوئی افسوس نہیں: برطانوی وزیراعظم

Published On 04 January,2026 04:50 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ صدر نیکولس مادورو کو وینزویلا کا غیر قانونی صدر سمجھتے تھے اور ان کے جانے پر ہمیں کوئی افسوس نہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے وینزویلا میں نیکولس دور کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وینزویلا میں پرامن اور محفوظ انتقال اقتدار کے خواہاں ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خواہشات کی عکاس حکومت کی حمایت کرتے ہیں، برطانیہ آئندہ دنوں امریکا سے صورتحال پر مشاورت کرے گا۔