ایشز سیریز باکسنگ ڈے ٹیسٹ بولرز کے نام،پہلے ہی روز 20 وکٹیں گر گئیں

Published On 27 December,2025 02:47 am

میلبورن: (دنیا نیوز) ایشز سیریز باکسنگ ڈے ٹیسٹ بولرز کے نام، پہلے ہی روز 20 وکٹیں گر گئیں۔

کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 4 رنز بنا لئے، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوئی، ہیری بروک 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، مائیکل نیسر نے 4 اور اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز بنا سکی، انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 5 شکار کئے۔

کینگروز کو پانچ میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، ایم سی جی میں شائقین کرکٹ کی ریکارڈ آمد ہوئی، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز 2015ء ورلڈ کپ فائنل کا شائقین کی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

94 ہزار 199 افراد کرکٹ میچ دیکھنے آئے،2015ء کے ورلڈ کپ فائنل میں 93 ہزار 13 شائقین کرکٹ میچ دیکھنے آئے تھے۔