آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 02 January,2026 05:03 am

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے معروف بائیں ہاتھ کے بیٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایشز کے 5ویں اور آخری ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا، انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوگا، جس میں عثمان خواجہ 88واں اور آخری میچ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پر ریٹائرمنٹ کیلئے دباؤ بڑھنے لگا

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کا ٹیم میں بحیثیت اوپنر رول ختم ہو چکا ہے، ٹریوس ہیڈ اوپننگ کر رہے ہیں، 39 سالہ عثمان خواجہ 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے عثمان خواجہ سے متعلق ان کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، عثمان خواجہ سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہونے کی بعد تنقید کا شکار ہوگئے تھے، وہ کمر کی تکلیف کے باعث برسبین ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔