ایشز سیریز کاپانچواں ٹیسٹ، دوسرے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 166 رنز بنا لئے

ایشز سیریز کاپانچواں ٹیسٹ، دوسرے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 166 رنز بنا لئے

جیک ویدرالڈ 21 اور مارنس لبوشین 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹریوس ہیڈ 91 اور مائیکل نیسر ایک رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 384 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جو روٹ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 160 رنز بنائے، انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس اور آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، امپائرز نے بیچ بچاؤ کرایا۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔