تہران: (دنیا نیوز) ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ملک میں فساد کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹنے کا حکم دیا ہے۔
تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق اور پوری سختی کے ساتھ فسادیوں اور ان کے حمایتیوں کے خلاف کارروائی کریں۔
انھوں نے کہا کہ کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہ دکھائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین اور ان کی تنقید کو سنا جاتا ہے لیکن ان میں اور فسادیوں میں فرق ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں سے 31 میں سے 25 صوبے متاثر ہیں، 30 دسمبر سے جاری مظاہروں میں کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



