جنوبی امریکی ملک چلی میں جنگل کی آگ نے تباہی مچا دی، 16 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک چلی میں جنگل کی آگ نے تباہی مچا دی، 16 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چلی کے جنوبی علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، ریسکیو ٹیموں نے متاثر علاقوں سے ہزاروں افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، تیز ہواؤں اور شدید گرمی سے آگ بے قابو ہوگئی جس کے باعث فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔