خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینز ویلا حملے میں استعمال ہونیوالے امریکی بحری بیڑے سے بھی بڑا بحری جہاز ایران کی جانب جا رہا ہے، ایران سے معاہدہ ہوا تو بہتر نہ ہوا تو وہ نتائج بھگتیں گے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ایران 800 مظاہرین کو پھانسی دینے والا تھا، میں نے 800 ایرانی مظاہرین کی سزائے موت ر کوائی، میں نے ایرانی حکام کو کہا اگر مظاہرین کو بھانسی دی تو انجام برا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے خطے میں امریکی فوجی موجودگی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ حالات کس رُخ پر جاتے ہیں، بحری بیڑے کو کہیں نہ کہیں تعینات ہونا ہی ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ وہ ایران کے قریب موجود رہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ بندی کے بہت قریب ہوں، میں نے 8 جنگیں رکوائیں مگر یوکرین جنگ بندی سب سے مشکل ہے، یوکرینی صدر اور صدر پیوٹن ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔