دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکا کو مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے کیلئے رضا مند کر لیا جو کہ واشنگٹن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں تہران کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے، ایران نے دوطرفہ مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کامیاب ہوں گے، ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ نہیں چاہے گا: ٹرمپ
رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اب جمعہ کے روز عمان میں ہوں گے، جس کیلئے ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران کی واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیاری مکمل ہے۔