دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور کرنا شروع کر دیا۔
ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور کر رہے ہیں، خطے میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہوں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے کسی معاہدے پر نہ پہنچے تو سخت کارروائی کرنا پڑے گی، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی ایران کے ساتھ ایک معاہدہ چاہتے ہیں۔
ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے خطے میں دوسرا طیارہ بردار بیڑا بھیجنے پر بات چیت ہوئی ہے، اس وقت یوایس ایس ابراہم لنکن اور اس کا اسٹرائیک گروپ پہلے ہی تعینات ہے۔
امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ اسٹرائیک گروپ میں لڑاکا طیارے، ٹوما ہاک میزائل اور متعدد جنگی جہاز شامل ہیں۔