برطانوی وزیراعظم نے اپنی جماعت سے اٹھنے والے استعفے کے مطالبات مسترد کر دیے

برطانوی وزیراعظم نے اپنی جماعت سے اٹھنے والے استعفے کے مطالبات مسترد کر دیے

ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوام نے ملک کو تبدیل کرنے کیلئے مینڈیٹ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اور عوام سے محبت کرتا ہوں، ملک کیلئے آخری سانس تک لڑائی لڑوں گا، دائیں بازو کی سیاست ہمارے ملک کو تقسیم کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد برطانوی سیاست میں نیا بحران پیدا ہوگیا ہے جہاں سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے روابط سامنے آنے پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔

لیبر پارٹی کے 2 ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا، جبکہ کیئر سٹارمر کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز ٹِم ایلن نے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔