الیکشن نتائج ہر صورت قبول کریں گے، امیر جماعت اسلامی بنگلادیش

الیکشن نتائج ہر صورت قبول کریں گے، امیر جماعت اسلامی بنگلادیش

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی بنگلادیش کے سربراہ شفیق الرحمان نے کہا کہ اقتدار ملا تو تمام جماعتوں سے تعاون چاہیں گے، حریف بھی ساتھی اور ہم سفر ہیں۔

امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کا کہنا تھا کہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کریں گے، ہم بنگلادیش کے عوام کے مفاد میں مثبت سیاست کریں گے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد 95 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے آگے ہے جبکہ جماعت اسلامی اتحاد ابھی تک 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔