دنیا
خلاصہ
- ریاض: (ویب ڈیسک) بیلاروس نے ڈرون کے خلاف لیزر ہتھیار متعارف کرا دیا جو شہری علاقوں میں فوجی اور سویلین تنصیبات کی حفاظت کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مطابق یہ ہتھیار بیلاروسی کمپنی لمیٹڈ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو 2026ء میں متعارف کرایا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ہتھیار ڈرونز کی نگرانی اور ان کے ہدف کا تعین کرنے والے آپٹیکل سسٹم کو تباہ کرکے ہر قسم کے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
ہتھیار شہری علاقوں میں فوجی اور سویلین تنصیبات کی حفاظت کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس ہتھیار کی مؤثر رینج 50 سے 500 میٹر ، لیزر پاور 0.75 سے 2.0 کلو واٹ جبکہ وزن 4 سے 4.5 کلوگرام ہے۔