خلاصہ
- منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن کے جنوبی صوبوں ڈاواؤ ڈی اورو اور ڈاواؤ اورینٹل میں شدید بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلپائن ریڈ کراس نے کہا کہ اس کی ٹیم نے صوبے ڈاواؤ ڈی کے شہر مونکایو کے ایک گاؤں میں رات گئے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے تین لاشیں نکالی ہیں۔
ریڈ کراس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گورڈن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ حکام علاقے کا جائزہ لیتے رہتے ہیں تاکہ رہائشیوں اور امدادی عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
شہر کی فائر سٹیشن نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ جمعہ کی صبح ڈاواؤ اورینٹل کے شہر ماٹی سٹی میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبے تلے دب گئے۔
رچرڈگورڈن نے کہا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے سوریگاو ڈیل سور، ڈاواؤ ڈی اورو اور ڈاواؤ اورینٹل کے مکین متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ متاثرہ صوبوں میں ریڈ کراس کے مقامی دفاتر ہائی الرٹ ہیں اور مسلسل نگرانی اور فوری ردعمل کی کارروائیاں جاری ہیں۔