قطری وزیراعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، مذاکرات جاری رکھنے پر زور

قطری وزیراعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، مذاکرات جاری رکھنے پر زور

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔

قطری وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، خطے میں امن واستحکام کیلئے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، خطے کو کشیدگی سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کا پرامن حل نکلنا چاہیے تا کہ خطے میں امن واستحکام قائم رہے، اختلافات کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔