دنیا
خلاصہ
- دوحہ :(دنیا نیوز) قطر انرجی نے ایل این جی کی پیداوار روک دی۔
ذرائع کے مطابق قطر انرجی نے مائع قدرتی گیس اور اس سے منسلک مصنوعات کی پیداوار معطل کر دی، انرجی تنصیبات پر پر فوجی حملوں کے باعث قطر انرجی نے پیدوار معطل کی۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ قطر میں راس لفان انڈسٹریل سٹی اور مسیعید انڈسٹریل سٹی میں پیداوار روک دی، قطر انرجی اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دستیاب معلومات کی فراہمی جاری رکھے گی۔
یاد رہے پاکستان میں ایل این جی کی درآمدات پر اثر پڑے گا ، پاکستان کے قطر کے ساتھ دو بڑے معاہدے ہیں، دو معاہدوں کے تحت سالانہ 108 کارگوز درآمد کرنے ہیں، پاکستان قطر سے ہر ماہ اوسط 9 ایل این جی کارگوز لیتا ہے۔