قطر کا ایران کے 2 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ

قطر کا ایران کے 2 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ

قطری وزارت دفاع کے مطابق ایران سے آنے والے 2 لڑاکا طیارے نشانہ بنائے، قطری دفاعی نظام نے 7بیلسٹک میزائل بھی تباہ کیے، 5 ایرانی ڈرون فضا میں ہی ناکارہ بنا دیے، ایرانی میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے۔

دوسری جانب قطری وزیرِ دفاع نے بھی دو ایس یو 24 طیارے مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے قطری گیس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فضائی دفاع نے متعدد علاقوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے محفوظ رکھا۔