خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوم کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شدید تنقید کا سامنا کرنے والی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر مارک وین مولن کو تعینات کریں گے۔
ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ کانگریس میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی سخت سماعتوں کے بعد کیا گیا، جن میں کرسٹی نوم کی قیادت اور محکمہ کی امیگریشن نفاذ سے متعلق کارکردگی پر شدید سوالات اٹھائے گئے تھے۔
ٹرمپ نے اس تبدیلی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا اور کہا کہ وین مولن 31 مارچ سے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری کا عہدہ سنبھالیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کرسٹی نوم اب شیلڈ آف دی امیریکاز کی خصوصی ایلچی کے طور پر خدمات انجام دیں گی، جو ایک نئی علاقائی سکیورٹی حکمتِ عملی سے متعلق عہدہ ہے جسے ان کی انتظامیہ اس ہفتے کے آخر میں فلوریڈا میں پیش کرے گی۔