خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دعوے کی تردید کردی۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران کیخلاف جنگ میں نہیں دھکیلا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ذمہ داری لی کہ اگر کچھ ہوا بھی ہے تو وہ یہ کہ خود میں نے اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملے کے لیے آگے بڑھایا۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران پر اسرائیل حملہ کرنے جارہا تھا، جواب میں ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ تھا اس لئے امریکا نے جنگ میں پہل کی۔
مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے مقاصد کے حصول تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ امریکی فوجیوں اور شہریوں کی سکیورٹی ترجیح ہے، فضائی حدود کا بند ہونا ہمارے لئے چیلنج ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہئے۔
امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں۔