دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے اور ایران کے جوابی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ سے لاکھوں امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کے لیے نیا چیلنج بن گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں دو لاکھ سے زائد امریکی موجود ہیں، 18 ہزار شہری مشرق وسطیٰ سے امریکا واپس پہنچ چکے ہیں
متحدہ عرب امارات میں 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار اور سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں۔
امریکا نے ان ملکوں میں مقیم اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی ہے لیکن فلائٹس دستیاب نہیں ہیں۔ دوسری جانب کویت میں امریکی سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔