دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل برسا دیئے، پاسداران انقلاب نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر حملہ کیا۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں ڈرونز اور میزائل برسائے، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ اور حیفا پر بھی میزائل داغے گئے، ایران کا کہنا ہے کہ ابھی معمولی ہتھیار استعمال کیے جلد ایسے ہتھیار سامنے لائیں گے جو پہلے کبھی استعمال نہیں کئے۔
لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں شدید لڑائی ہوئی، اسرائیلی وزیر خزانہ کے بیٹے سمیت کئی فوجی شدید زخمی ہوگئے، صیہونی فوج نے لبنان کے شہر صیدا میں بمباری کی جس کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، شہدا کی تعداد دو سو سترہ ہوگئی، سات سو اٹھانے افراد زخمی ہوئے۔
شہریوں کو بقاع وادی خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا، ہزاروں لبنانی شہری بے گھر ہوگئے، بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے قریب حملہ کیا گیا۔