عرب ممالک سے کوئی دشمنی نہیں، حملے میں فریق نہ بنیں: ایران کا پیغام

عرب ممالک سے کوئی دشمنی نہیں، حملے میں فریق نہ بنیں: ایران کا پیغام

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عرب ممالک کو حملوں میں فریق نہ بننے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کیساتھ صدیوں سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں، امریکی حملے عرب ممالک کی سر زمین سے کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملوں میں بچوں، بے گناہوں کو نشانہ بنایاجا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران نے ڈرون سے آذربائیجان کو نشانہ نہیں بنایا، امریکا اوراسرائیل نے جنگ مسلط کی، ہم نے نیک نیتی سے مذاکرات کئے، امریکا نے رویہ بدلا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پراعتماد نہیں کرتے، امریکا نے ہمیشہ سفارتکاری کے نام پر بھی دھوکا دیا۔