امریکا اور اسرائیل سے ثالثی کی کوششیں ہو رہی ہیں، ایرانی صدر کی تصدیق

امریکا اور اسرائیل سے ثالثی کی کوششیں ہو رہی ہیں، ایرانی صدر کی تصدیق

ایرانی صدر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں، ثالث ان سے بات کریں جنہوں نے یہ جنگ شروع کی اور ایرانی قوم کو کمزور سمجھا، خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن اپنی خودمختاری اور وقار کے دفاع میں کسی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی کا مطالبہ نہیں زمینی کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں، اگر ایران پر زمینی کارروائی ہوئی تو یہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ہو سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند نہیں کی، بحری جہاز خود گزرنے سے گریز کر رہے ہیں، جنگ جاری رہی تو ہر آپشن پر غور کریں گے، ایران نے امریکا کے ساتھ کوئی رابطہ رکھا نہ مذاکراتی چینلز کھولے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے سے سٹیووٹکوف یا جیرڈ کشنر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔