دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام) ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ کافی حد تک ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت بےگناہ لوگوں کےتحفظ کو صریحاً نظر انداز کر رہی ہے،ایران شہری علاقوں کو فوجی کارروائیوں کیلئے استعمال کر رہا ہے، یہ خطرناک فیصلہ ایران میں تمام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ فوجی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے شہری علاقے اپنی محفوظ حیثیت کھو دیتے ہیں، ایران جان بوجھ کر معصوم جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، ایران نے اپنے خلیجی شراکت داروں پر حملے کیے اور شہریوں کی زندگیوں کی صریحاً بے توقیری کی۔
کمانڈ سینٹ کام کا کہنا تھا کہ ایران سیکڑوں بیلسٹک میزائل اور ہزاروں یکطرفہ حملہ کرنے والے ڈرونز فائر کر چکا، جواب میں کافی حد تک ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔