دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور اسرائیل نے جنگ کے بعد ایران میں سپیشل فورسز بھیجنے پر غور شروع کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی افزودہ یورینیم کے حصول کیلئے سپیشل فورسز کو بھیجا جائے گا، آپریشن کا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، ایران کے پاس 450 کلوگرام 60 فیصد افزودہ یورینیم موجود ہے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ منصوبے کے تحت امریکی یا اسرائیلی کمانڈوز کو ایران میں زیر زمین محفوظ تنصیبات تک بھیجا جائے گا، امریکا ایرانی یورینیم کو ایران سے باہر منتقل کرے گا یا غیر مؤثر بنا دے گا۔