دنیا
خلاصہ
- ویٹیگن سٹی: (دنیا نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے فریقین سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ ایران اور پورے مشرق وسطیٰ سے مسلسل انتہائی تشویشناک خبریں مل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تنازع خوف اور نفرت کو بڑھا رہا ہے، تنازع مزید پھیلنے کا خطرہ بھی موجود ہے، تنازع لبنان سمیت دیگر ملکوں کو بھی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
پوپ لیو نے مزید کہا کہ دعا ہے بموں کی گرج بند ہوجائے، ہتھیار خاموش ہو جائیں، بات چیت کی راہ ہموار ہو۔