چین کی ایران پر حملوں کی بھر پور مخالفت، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

چین کی ایران پر حملوں کی بھر پور مخالفت، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ فریقین فوجی کارروائیاں بند کرکے مصالحت سے کام لیں، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، بڑی طاقتوں کو جنگ بندی کے لئے تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام ضروری ہے، تمام فریقین فوری طور پر مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔

وانگ ژی نے مزید کہا کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہئے تھی، حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔