دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران امریکا نے ایران میں اب تک 6,000 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی فوج کے مطابق ایران پر حملوں میں تقریباً 60 بحری جہاز اور 30 بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز بھی تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے، دیگر نشانہ بننے والے اہداف میں کمانڈ سینٹرز، اسلحہ تیار کرنے کی تنصیبات، بیلسٹک میزائل سائٹس، آبدوزیں اور فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ جنگ کے آغاز میں امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فضائی کارروائیوں کے دوران غلطی سے ایران کے ایک سکول پر بھی حملہ ہو گیا تھا تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔