ایران میں حملوں کے بعد اب تک 1450 افراد شہید ہو چکے: عرب میڈیا

ایران میں حملوں کے بعد اب تک 1450 افراد شہید ہو چکے: عرب میڈیا

عرب میڈیا کے مطابق ایران میں حملوں کے بعد اب تک 1 ہزار 450 افراد شہید ہونے کی اطلاع، ہے، لبنان میں جنگ کے دوران 773 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متحدہ عرب امارات میں حملوں کے نتیجے میں 6 افراد، بحرین میں جھڑپوں کے دوران 2 اور سعودی عرب میں حملوں کے بعد 2 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

حالیہ کشیدگی کے دوران کویت میں 6 افراد جان سے گئے، عمان میں حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے 11 اہلکار بھی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے، عراق میں جاری کشیدگی کے دوران 26 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔