یوکرین معاملے پر روس اور امریکہ کے غیر رسمی اور خفیہ رابطے جاری ہیں: روسی وزیر خارجہ

یوکرین معاملے پر روس اور امریکہ کے غیر رسمی اور خفیہ رابطے جاری ہیں: روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے مطابق اس وقت باقاعدہ مذاکرات کی بحالی کے کوئی واضح امکانات نظر نہیں آ رہے کیونکہ امریکی ثالثی ٹیم دیگر عالمی امور میں مصروف ہے جس کے باعث یوکرین معاملے پر پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اپنی پالیسی کے تحت جاری اقدامات کے لئے سفارتی سطح پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ یوکرین تنازع پر روس اور امریکہ مختلف ذرائع سے رابطے میں ہیں اور معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔

کریملن کو امید ہے کہ مستقبل قریب میں امریکی مذاکرات کار یوکرین مسئلے پر زیادہ توجہ دے سکیں گے جس سے کسی ممکنہ حل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔