جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی تاجر سے شادی کی تیاری

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی تاجر سے شادی کی تیاری

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ گزشتہ 12 ماہ سے کیمرون او ریلی کے ساتھ رشتے میں ہیں، جو ایک ارب پتی فنانسر اور معروف بزنس مین ہیں، بتایا گیا ہے کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 62 سالہ کیمرون او ریلی بین الاقوامی رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں، جمائما اور وہ اس وقت ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور اپنا وقت سوئٹزرلینڈ میں کیمرون کے گھر اور لندن میں جمائما کے گھر کے درمیان گزرتا ہے۔

جمائما اور کیمرون کی پہلی ملاقات دستاویزی فلموں سے متعلق کام کے دوران ہوئی تھی اور ابتدا میں وہ دوست رہے، ایک قریبی دوست نے کہا کہ وہ تقریباً ایک سال سے ساتھ ہیں، کیمرون ایک نہایت نجی شخصیت ہیں اور جمائما ان کی نجی زندگی کو محفوظ رکھنا چاہتی ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جمائما کے اہلِ خانہ بھی اس رشتے سے خوش ہیں، اور ان کے بھائی رابن برلے، جو لندن کے معروف کلب فائیو ہارٹ فورڈ سٹریٹ کے مالک ہیں، کیمرون او ریلی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ رہ چکی ہیں، دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور 2004 میں علیحدگی ہو گئی تھی، ان کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔