مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی کارروائیاں، 3 فلسطینی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی کارروائیاں، 3 فلسطینی زخمی

رپورٹس کے مطابق غیر قانونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی پر مسلسل دوسرے روز بھی ہل چلایا اور زمین پر قبضے کی کوششیں جاری رکھیں۔ اس دوران صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی کھڑی فصلوں کو بھی آگ لگا دی، جس سے زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔

عرب میڈیا کے مطابق جب فلسطینی اپنی زمین تک پہنچنے اور صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے تھے تو اسرائیلی فورسز نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

فلسطینی حکام اور مقامی رہنماؤں نے ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مداخلت اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔