امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی

امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی

امریکی حکام کے مطابق یہ دفاعی نظام کویت کی فضائی حدود کو ڈرون حملوں سے محفوظ بنانے کی صلاحیت کو بہتر کرے گا اور جدید نگرانی و دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔

محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مجوزہ معاہدے کا مقصد امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کو فروغ دینا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں امریکا کے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کویت کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

امریکی حکام کے مطابق اس طرح کے دفاعی سودے خطے میں اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحیت بڑھانے اور مشترکہ سلامتی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کئے جاتے ہیں۔