بیروت پر حملوں کے معاملے پر امریکی صدر اور نیتن یاہو میں اختلافات موجود ہیں: لبنان

بیروت پر حملوں کے معاملے پر امریکی صدر اور نیتن یاہو میں اختلافات موجود ہیں: لبنان

بنانی پارلیمان کے سپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیل عیسیٰ نے کہا بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملہ اور اسرائیل پر ایران کا میزائل حملہ دراصل ایک سیاسی پیغام تھے۔

انہوں نے کہا ہم نے امریکا میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس تصادم کو مزید وسعت نہیں دی جائے گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ روزانہ لبنان سے متعلق خبروں پر نظر رکھتے ہیں اور وہاں کی صورتحال میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

مشیل عیسیٰ نے کہا صدر ٹرمپ لبنان کے معاملے پر نیتن یاہو سے تقریباً جھگڑے تک پہنچ گئے تھے۔