افغان بیٹیوں پر طالبان رجیم کا ظلمِ: انٹرنیٹ تحریک بنی عوام کی نئی امید

افغان بیٹیوں پر طالبان رجیم کا ظلمِ: انٹرنیٹ تحریک بنی عوام کی نئی امید

معصوم بچیوں کی گرفتاری طالبان رجیم کی طاقت نہیں ان کے خوف کی واضح نشانی ہے۔

افغان جریدہ هشت صبح کے مطابق مظلوم افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے شہریوں نے ایک زبردست آن لائن احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے، بزدل افغان طالبان نے لباس کا بہانہ بنا کر درجنوں معصوم خواتین کو قید خانے بھیج دیا۔

طالبان کے ظلم کے خلاف ہرات کی خواتین کی حمایت میں لاکھوں ملکی اور بین الاقوامی لوگ مہم میں شامل ہوئے ہیں، دہشت گردی کے سرپرست طالبان نے ہرات کی عورتوں کی حمایت میں آواز اٹھانے والوں پر کارروائی شروع کر دی، اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں نے افغان خواتین پر طالبان کے بدترین سلوک کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق عوام دشمن افغان طالبان رجیم اندرونی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف عالمی دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے، طالبان رجیم خواتین پر ترقی کے دروازے بند کرکے افغان معاشرے کو اندھیروں میں دھکیل رہی ہے۔