دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے مشیر رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مائیک فلن نے ایران سے متعلق پالیسی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
واشنگٹن میں اپنے بیان میں مائیک فلن نے کہا کہ صدر ٹرمپ سی آئی اے کی ہر بات پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ انہیں خارجہ پالیسی کے ایک پیچیدہ جال میں پھنسایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایک سنگین اور پیچیدہ جنگی صورتحال میں داخل ہو چکا ہے، اس لیے ایران کے بارے میں فوجی ماہرین کی آراء کو زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔
مائیک فلن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کاروں کی باتوں پر بھی اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے اور تمام فیصلے زمینی حقائق اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو مزید جنگوں میں الجھنے کے بجائے موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے اور اپنی عالمی ساکھ برقرار رکھتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔