دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے اور آبنائے ہرمز میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے دوران 136 تجارتی بحری جہازوں کو واپس موڑ دیا گیا، جبکہ ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر 9 بحری جہازوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ خطے کے اہم سمندری راستوں پر امریکی جنگی جہاز اور طیارے مسلسل گشت کر رہے ہیں تاکہ بحری نقل و حرکت کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سینٹ کام کے مطابق یہ اقدامات خطے میں جاری کشیدگی اور سمندری راستوں کے تحفظ کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں۔