دنیا
خلاصہ
- نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی جنگی طیاروں کے پے درپے حادثات عالمی سطح پر بھارت کی بدنامی اور رسوائی کا سبب بن گئے۔
بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسام کے ضلع جوروہاٹ میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ اے این 32 حادثے کا شکار ہوگیا ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کےمطابق لینڈنگ کے بعد بھارتی ملٹری طیارے میں آگ لگ گئی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی فضائیہ نے بھی جنگی طیارے اے این 32 کے حادثے کی تصدیق کردی ہے، تاہم رواں سال اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 11 جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہی کا شکار ہوچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق جنگی طیاروں کے مسلسل حادثات نے بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں اوردفاعی کھوکھلے پن کو دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے، ہر گزرتے دن کیساتھ حادثات میں اضافہ واضح کرتا ہے کہ بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر شدید بوکھلاہٹ، لاپرواہی اور تکنیکی زوال کا شکار ہوچکی ہے۔