اسرائیلی عوام ایران امریکہ معاہدے سے ناخوش، سروے

اسرائیلی عوام ایران امریکہ معاہدے سے ناخوش، سروے

خبر ایجنسی کے مطابق سروے میں شامل 555 اسرائیلی شہریوں میں سے صرف 18 فیصد نے معاہدے کی حمایت کی جبکہ 55 فیصد نے اس کی مخالفت کا اظہار کیا۔

سروے کے مطابق 70 فیصد شرکا نے کہا حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کو نقصان کے باوجود وہ اب بھی ایران سے لاحق خطرے کے بارے میں تشویش رکھتے ہیں۔

نتائج کے مطابق 40 فیصد افراد کا خیال ہے کہ معاہدے پر دستخط کے بعد بھی صدر ٹرمپ کو اسرائیل کا بہترین دوست سمجھا جاتا رہے گا، 32 فیصد شرکا نے رائے دی کہ معاہدے کے بعد اسرائیل کے حوالے سے امریکی صدر کا مؤقف اور پالیسی تبدیل ہو سکتی ہے۔