خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پریس ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملوں کے بعد تہران نے سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ طے مذاکرات منسوخ کیے۔
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور مؤخر ہو گیا، تہران نے مذاکرات سے پہلے لبنان میں حملوں کے خاتمے کی ضمانتیں طلب کی تھیں۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سخت مؤقف کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، معاہدے میں امریکہ، قطر اور ایران نے اہم کردار ادا کیا۔
سینئر امریکی اہلکار نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دی، معاہدے کے تحت خطے میں تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایران نے حزب اللہ کو جامع جنگ بندی پر عملدرآمد کا پیغام دیا ہے۔
دوسری جانب جنگ بندی کی اطلاعات کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری جاری ہے، رات سے جاری حملوں میں 47 افراد شہید ہو چکے ہیں، حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوج کے ٹینک بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی مارے گئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فوج جنوبی لبنان میں موجود رہے گی، شمالی اسرائیلی علاقوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی زون برقرار رہے گا۔