مذاکرات میں سرمایہ کاری، تیل پر عائد پابندیوں کا خاتمہ سنجیدگی سے آگے بڑھایا: ایران

مذاکرات میں سرمایہ کاری، تیل پر عائد پابندیوں کا خاتمہ سنجیدگی سے آگے بڑھایا: ایران

مذاکرات میں شامل ایرانی وفد کے رکن اور ایرانی تیل کمپنی کے ایم ڈی حمید بوارد کا کہنا تھا بحری ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد ایرانی تیل کی برآمد خلیج فارس کے راستے دوبارہ شروع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ایرانی جہاز پہلے سے مقررہ محدود تصوراتی لائن کو عبور کر چکے ہیں اور اب اپنے مقررہ مقامات کی جانب رواں دواں ہیں۔

حمید بوارد نے کہا کہ ملک کی ماہانہ تیل برآمدات کا آدھا حصہ بیرون ملک بھیجا جا چکا ہے اور مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ برآمدات مکمل صلاحیت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مذاکرات کے دوران ہم نے سرمایہ کاری اور تیل کی پابندیوں کے خاتمے سے متعلق امور کو سنجیدگی سے آگے بڑھایا، اس معاملے پر امریکی فریق کو ترامیم بھی تجویز کی گئی ہے جس کے نفاذ کے لیے ہم پرامید ہیں۔