مفاہمتی یادداشت مذاکرات اور جنگ کے خاتمے کی بنیاد ہے: قطری وزیراعظم

مفاہمتی یادداشت مذاکرات اور جنگ کے خاتمے کی بنیاد ہے: قطری وزیراعظم

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ ابتدائی معاہدہ پاکستانی شراکت داروں کی بھرپور سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی حمایت کے ذریعے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا اور آئندہ مذاکرات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ مذاکرات میں ایرانی جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز اور خطے کی سلامتی سمیت اہم علاقائی امور پر بات چیت کی جائے گی۔