دنیا
خلاصہ
- ماسکو:(دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرگئی لاووروف کا ماسکو میں گول میز مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے ہمیشہ آمادہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس 2022 میں ’استبول امن مذاکرات‘ کے مسودے کی بنیاد پر مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کا حل سیاسی اور سفارتی ذرائع سے نکالا جانا چاہیے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض حلقے یوکرینی قیادت کو جنگ جاری رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
دوسری جانب سرگئی لاوروف نے کہا کہ پوٹن بھی یوکرین بحران کے سیاسی اور سفارتی حل کے حامی ہیں، ساتھ ہی عرب ممالک کو ایران کے خلاف اتحاد سے گریز کا مشورہ دے دیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف عرب اتحاد کے شواہد اب تک سامنے نہیں آئے، روس اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔