اسرائیلی وزیر بن گویر نے لبنان میں جنگ بندی کی سخت مخالفت کر دی

اسرائیلی وزیر بن گویر نے لبنان میں جنگ بندی کی سخت مخالفت کر دی

اتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو بھی مسترد کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں جنگ بندی سے متعلق صدر ٹرمپ کی اپیل کو رد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جنگ بندی نہیں ہونی چاہیے اور اسرائیل کو اپنی کارروائیاں جاری رکھنی چاہییں۔