لبنانی پارلیمان کے سپیکر کا جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے 2024ء کے معاہدے پر زور

لبنانی پارلیمان کے سپیکر کا جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے 2024ء کے معاہدے پر زور

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنانی پارلیمان کے سپیکر نبیہ بری نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ نومبر 2024 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ موجودہ جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے ایک تیار اور مؤثر موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں جنگ بندی کی نگرانی اور ممکنہ خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے طریقہ کار پہلے ہی موجود ہیں جنہیں فعال بنا کر کشیدگی میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے لبنان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے استحکام اور خودمختاری کو خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔