سمجھ نہیں آتی میرے لئے ٹرمپ کے دماغ میں اتنی جگہ کیوں ہے؟ میئر لندن

سمجھ نہیں آتی میرے لئے ٹرمپ کے دماغ میں اتنی جگہ کیوں ہے؟ میئر لندن

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ صدر ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں۔

میئر لندن صادق خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شاید مجھ پر دل آگیا ہے، شاید وجہ یہ ہے کہ میں ترقی پسند، کثیرالثقافتی، آزاد خیال اور کامیاب شہر کا مئیر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے بہترین شہر کا انعام ’’لی کوان یو‘‘ جیتا شاید یہ ٹرمپ کو ناگوار گزرا ہے۔