سعودی عرب میں آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 14 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 14 افراد جاں بحق

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارتِ توانائی نے بتایا ہے کہ حادثہ اتوار کے روز راس تنورہ کے علاقے میں پیش آیا، ہیلی کاپٹر سعودی آرامکو کی ملکیت تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔

حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاحال حادثے کی وجہ یا جاں بحق افراد کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔