غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 4 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 4 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 1,045 فلسطینی شہید جبکہ 3,380 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ملبے تلے سے اب تک 786 فلسطینیوں کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی اب تک 3,465 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت غزہ میں 156 ہزار امدادی ٹرک داخل ہونے تھے، تاہم اب تک صرف 55 ہزار 539 امدادی ٹرک ہی غزہ پہنچ سکے ہیں۔

غزہ میڈیا آفس نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل امدادی سامان کی مکمل ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، اور ثالث ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کا پابند بنائیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں کارروائی کے دوران فلسطینی اسلامی جہاد کے ایک رکن، زاہر برہام خلیل ابو سالم، کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ زاہر برہام خلیل ابو سالم اکتوبر 2023 کے حملوں میں ملوث تھا۔